جمعرات، 12-مارچ،2026
جمعرات 1447/09/23هـ (12-03-2026م)

ایران جنگ کے باعث پاکستان میں ادویات کی قلت کا خدشہ

12 مارچ, 2026 15:29

ایران جنگ کے باعث پاکستان میں ادویات کی فراہمی متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے، جس پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے فارما کمپنیوں کے لیے ہنگامی ایڈوائزری جاری کر دی۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے لیے جاری ہنگامی ایڈوائزری میں خبردار کیا ہے کہ عالمی کشیدگی کے باعث ادویات کے خام مال اور پیکنگ مواد کی عالمی سپلائی متاثر ہو سکتی ہے، جس سے مقامی سطح پر ادویات کی پیداوار متاثر ہونے کا خطرہ موجود ہے۔

ڈریپ نے دوا ساز کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی ایک سپلائر پر انحصار کرنے کے بجائے متعدد ذرائع سے خام مال حاصل کریں اور اضافی ذخیرہ بھی رکھیں تاکہ ممکنہ بحران سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا بھارتی پالیسی پر سخت ردعمل، آبنائے ہرمز میں بھارتی سامان لے جانے والے جہاز پر حملہ

اتھارٹی کے مطابق عالمی حالات کے باعث شپنگ میں تاخیر یا دیگر غیر متوقع مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں ادویات کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سپلائی چین کی سخت نگرانی کی جائے گی جبکہ بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ سرکاری اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ عوام کو ادویات کی بلا تعطل فراہمی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائیں۔

Catch all the پاکستان News, صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔