مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے اثرات، پاکستان سے مزید پچپن پروازیں منسوخ

کشیدگی کے باعث پاکستان سے مختلف خلیجی ممالک کے لیے آج بھی درجنوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جس کے نتیجے میں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے اثرات پاکستان کے فضائی سفر پر بھی واضح طور پر مرتب ہو رہے ہیں اور تازہ صورتحال میں پاکستان سے خلیجی ممالک کے لیے مزید پچپن پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
فضائی ذرائع کے مطابق منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے روانہ ہونے والی متعدد بین الاقوامی پروازیں شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سے دوحہ، بحرین، دبئی، ابوظہبی اور نجف جانے والی چودہ پروازیں منسوخ کی گئیں۔ اسی طرح لاہور سے دوحہ، ابوظہبی، دبئی، جدہ، بحرین اور شارجہ جانے والی چودہ پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی : ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار دو سگے بھائیوں کو کچل دیا
اسلام آباد سے دوحہ، دبئی، ابوظہبی، دمام، بحرین، ریاض، جدہ اور شارجہ جانے والی پچیس پروازیں منسوخی کا شکار ہوئیں جبکہ سیالکوٹ سے دوحہ جانے والی دو پروازیں بھی منسوخ کی گئیں۔
فضائی ذرائع کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث گزشتہ تیرہ دنوں کے دوران پاکستان سے خلیجی ممالک کے لیے مجموعی طور پر سترہ سو انتالیس پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔
اس کے علاوہ دبئی، شارجہ، ابوظہبی اور دیگر اماراتی شہروں سے پاکستان آنے والی پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








