جمعرات، 12-مارچ،2026
جمعرات 1447/09/23هـ (12-03-2026م)

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا عمانی ہم منصب سے رابطہ، کشیدگی کم کرنے پر زور

12 مارچ, 2026 14:39

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے عمانی ہم منصب سے رابطہ کرکے مشرق وسطیٰ میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے عمان کے وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں مشرق وسطیٰ میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق گفتگو کے دوران پاکستان نے خطے میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے اور تمام فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں : سلامتی کونسل میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف، ایران پر حملے ناقابل قبول قرار

پاکستانی وزیر خارجہ نے اس موقع پر مکالمے اور سفارت کاری کے فروغ کے لیے عمان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے سفارتی کوششیں انتہائی اہم ہیں۔

گفتگو کے دوران حالیہ حملوں کے بعد عمان کی قیادت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے ہر ممکن سفارتی کوشش کی حمایت کرتا رہے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔