جمعرات، 12-مارچ،2026
جمعرات 1447/09/23هـ (12-03-2026م)

پاک فوج کی ٹل سیکٹر میں جوابی کارروائی، افغان طالبان کی پوسٹیں تباہ

12 مارچ, 2026 13:56

پاک افغان سرحد کے ٹل سیکٹر میں پاکستانی افواج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے سرحد پار موجود کئی چوکیوں کو تباہ کر دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے سرحدی علاقے میں بڑھتی ہوئی جارحیت کے جواب میں کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کی ان پوسٹوں کو نشانہ بنایا، جو ٹل سیکٹر کے ساتھ ملحقہ افغان علاقے میں قائم تھیں۔

کارروائی کے دوران دشمن کی متعدد چوکیوں کو تباہ کر دیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی افواج نے انتہائی منظم اور مؤثر انداز میں کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی پوزیشنز کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : پاک فوج کی سرحد پر جھڑپیں، افغان طالبان پوسٹیں اور اسلحہ چھوڑ کر فرار

ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے ہونے والی سرحدی جارحیت کے جواب میں پاکستانی افواج کی کارروائی مضبوط اور فیصلہ کن انداز میں جاری ہے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں اور کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔