عید کب ہوگی؟ اسپارکو نے بڑی پیشگوئی کردی

When Will Eid Be Celebrated? SUPARCO Makes a Major Prediction
اسپارکو نے شوال 1447 ہجری کے چاند کے حوالے سے اہم پیشگوئی جاری کر دی ہے۔
ادارے کے مطابق نئے قمری مہینے کا چاند 19 مارچ 2026 کو صبح 6 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہوگا۔ تاہم فلکیاتی حساب کے مطابق اسی دن شام کے وقت اس کی عمر بہت کم ہونے کی وجہ سے اسے دیکھنا مشکل ہو سکتا ہے۔
اسپارکو کے مطابق 19 مارچ کو سورج غروب ہونے کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے 41 منٹ ہوگی۔ ماہرین کے مطابق چاند کی رویت کے لیے اس کی عمر اور بلندی کا مناسب ہونا ضروری ہوتا ہے۔ اس روز چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں۔
ادارے نے مزید بتایا کہ پاکستان کے ساحلی علاقوں میں سورج غروب ہونے اور چاند کے غروب ہونے کے درمیان تقریباً 28 منٹ کا فرق متوقع ہے۔ یہ وقت چاند کی رویت کے لیے بہت کم سمجھا جاتا ہے۔ اسی لیے ماہرین کا خیال ہے کہ زیادہ تر علاقوں میں چاند نظر آنا مشکل ہو سکتا ہے۔
فلکیاتی اندازوں کے مطابق اگر 19 مارچ کو چاند نظر نہ آیا تو پاکستان میں عیدالفطر 21 مارچ 2026 کو منائی جا سکتی ہے۔ تاہم اس بارے میں حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











