جمعہ، 13-مارچ،2026
جمعہ 1447/09/24هـ (13-03-2026م)

بلوچستان میں حادثہ، وندر تھانے کے ایس ایچ او سمیت تین افراد جاں بحق

13 مارچ, 2026 15:08

بلوچستان کے علاقے وندر کے قریب پیش آنے والے ایک شدید ٹریفک حادثے میں وندر تھانے کے سربراہ سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ضلع حب کے قریب وندر کے علاقے میں پیش آنے والے ایک المناک ٹریفک حادثے میں وندر تھانے کے ایس ایچ او سمیت تین افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا، جب پولیس افسر اپنی ٹیم کے ہمراہ معمول کے گشت کے بعد واپس جا رہے تھے۔

پولیس کے مطابق حادثہ سامنے سے آنے والی ایک تیز رفتار مسافر کوچ سے ٹکر کے باعث پیش آیا۔ تصادم اس قدر شدید تھا کہ پولیس گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور اس میں سوار افراد شدید زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران سے سرحدی تجارت بند ہونے سے بلوچستان میں پیٹرول و ڈیزل کا بحران

حادثے کے نتیجے میں وندر تھانے کے سربراہ میر عبدالسلام مینگل، ان کے بیٹے منظور مینگل اور ایک محافظ ناصر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دو دیگر افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو وندر کے اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مسافر کوچ میں سوار تمام افراد محفوظ رہے اور انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ تاہم پولیس گاڑی کو شدید نقصان پہنچنے کے باعث ہلاکتیں واقع ہوئیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔