عوام ایکسپریس، علامہ اقبال ایکسپریس اور سکھر ایکسپریس 30 جون تک اپ گریڈ

Big Good News for Passengers Traveling by Trains
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ عوام ایکسپریس، علامہ اقبال ایکسپریس اور سکھر ایکسپریس 30 جون تک اپ گریڈ کر دی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنوں اور ٹرینوں میں مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں ریلوے حکام نے وزیر کو مختلف ترقیاتی اقدامات اور جاری منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ مسافروں کے سفر کو زیادہ آرام دہ اور محفوظ بنانے کے لیے کئی ٹرینوں کو جدید سہولیات کے ساتھ اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔
اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ عوام ایکسپریس، علامہ اقبال ایکسپریس اور سکھر ایکسپریس کو 30 جون تک مکمل طور پر اپ گریڈ کر دیا جائے گا۔ ان ٹرینوں میں مسافروں کے لیے بہتر نشستیں، صفائی کے بہتر انتظامات اور دیگر جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
وزیر ریلوے نے اجلاس میں ہدایت دی کہ ملک کے تمام بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر ایک جیسے اور معیاری بنچز نصب کیے جائیں تاکہ مسافروں کو انتظار کے دوران بہتر سہولت میسر ہو۔
اس کے ساتھ انہوں نے دیگر شہروں کے ریلوے اسٹیشنوں کی صفائی کا نظام بھی کراچی کی طرز پر آؤٹ سورس کرنے کی ہدایت دی تاکہ صفائی کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔
اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ گرین لائن، شالیمار ایکسپریس اور پاک بزنس ایکسپریس میں سیکیورٹی کے پیش نظر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں۔ یہ کام 15 اپریل تک مکمل کر لیا جائے گا جس سے مسافروں کی حفاظت کو مزید یقینی بنایا جا سکے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











