اتوار، 15-مارچ،2026
اتوار 1447/09/26هـ (15-03-2026م)

بلوچستان میں سرکاری گاڑیوں کیلئے ایندھن کی فراہمی 50 فیصد کم کر دی گئی

15 مارچ, 2026 15:22

حکومت بلوچستان نے موجودہ عالمی اور علاقائی صورتحال کے پیش نظر سرکاری اخراجات میں کمی اور ایندھن کے استعمال کو محدود کرنے کے لیے فیصلہ کرلیا۔

صوبائی حکام کے مطابق فیصلے کا مقصد کفایت شعاری کو فروغ دینا اور توانائی کے وسائل کے استعمال کو کم کرنا ہے۔

حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق اب سرکاری گاڑیوں کو فراہم کیے جانے والے ایندھن کی مقدار میں پچاس فیصد کمی کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق وہ افسران اور اہلکار جو گھر سے کام کر رہے ہیں، انہیں سرکاری گاڑیوں کے لیے ایندھن فراہم نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان کے ساحل پر دلکش منظر، ڈولفن کی بڑی تعداد نمودار

اس کے علاوہ سرکاری دفاتر میں جنریٹر چلانے پر بھی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں اور انہیں صرف انتہائی ہنگامی صورتحال میں استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد غیر ضروری اخراجات کو کم کرنا اور موجودہ حالات میں وسائل کا بہتر استعمال یقینی بنانا ہے۔ متعلقہ اداروں کو ان ہدایات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔