اتوار، 15-مارچ،2026
اتوار 1447/09/26هـ (15-03-2026م)

اسلاموفوبیا عالمی امن کے لیے خطرہ بن رہا ہے، اسحاق ڈار

15 مارچ, 2026 15:14

یوم انسداد اسلاموفوبیا کے موقع پر پاکستان نے دنیا بھر میں مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مذہبی تعصب اور نفرت کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا بھر میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات عالمی امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے خطرہ بنتے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی، مساجد پر حملے اور حجاب پہننے والی خواتین کو نشانہ بنانے جیسے واقعات انتہائی تشویشناک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران جنگ کو مذہبی رنگ دینے کا الزام، امریکی وزیر دفاع پر شدید تنقید

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا اور اسی کوشش کے نتیجے میں اقوام متحدہ نے پندرہ مارچ کو اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلامی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی حکمت عملی پر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی جانب سے اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیے خصوصی ایلچی کی تقرری کا خیر مقدم بھی کیا۔

اسحاق ڈار نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مذہبی احترام، برداشت اور مکالمے کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات کرے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔