اتوار، 15-مارچ،2026
اتوار 1447/09/26هـ (15-03-2026م)

خیبر پختونخوا حکومت کا اخراجات میں بیس فیصد کمی کا فیصلہ

15 مارچ, 2026 15:12

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں سرکاری اخراجات کم کرنے کیلئے اہم اقدام کرتے ہوئے غیر تنخواہی اخراجات میں بیس فیصد کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق غیر تنخواہی اخراجات میں کمی کا فیصلہ یکم اپریل سے تیس جون تک تین ماہ کے لیے نافذ العمل رہے گا۔

اعلامیے کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری محکموں، نیم سرکاری اداروں اور خودمختار اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تنخواہوں کے علاوہ دیگر اخراجات میں بیس فیصد کمی کریں۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب حکومت کے لگژری طیارے کے پائلٹس کی تنخواہوں اور رہائش پر کروڑوں کے اخراجات کا انکشاف

محکمہ خزانہ کے مطابق اس فیصلے کا مقصد مالی وسائل کے بہتر استعمال کو یقینی بنانا اور غیر ضروری اخراجات کو محدود کرنا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، جس کے لیئے پرنسپل اکاؤنٹنگ افسران کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ مالی صورتحال کے پیش نظر حکومت کو اخراجات میں کمی کے اقدامات کرنا ضروری ہیں تاکہ مالی نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔