حج پروازوں کے التواء کی خبریں بے بنیاد قرار

حکومت پاکستان نے واضح کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے باعث حج پروازوں کے التواء سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں درست نہیں ہیں۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بعض سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر حج پروازوں کی منسوخی یا تاخیر سے متعلق خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
ترجمان کے مطابق حج دو ہزار چھبیس کے تمام انتظامات معمول کے مطابق جاری ہیں اور حجاج کرام کے لیے ویزوں کے اجراء کا عمل بھی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کا پنشن اصلاحات کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک سے قرض لینے کا فیصلہ
انہوں نے بتایا کہ حج پروازوں کے باقاعدہ شیڈول کا اعلان عیدالفطر کے بعد کیا جائے گا تاکہ حجاج کرام کو سفر سے متعلق مکمل معلومات فراہم کی جا سکیں۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق حکومت حج کے انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے تاکہ پاکستانی حجاج کرام کو سہولت فراہم کی جا سکے۔
ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور صرف سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات پر اعتماد کریں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








