پیر، 16-مارچ،2026
پیر 1447/09/27هـ (16-03-2026م)

قندھار کارروائی کا مقصد سرحد پار حملوں کے نظام کو ختم کرنا تھا، تجزیہ نگار

16 مارچ, 2026 15:32

عسکری تجزیہ کار علی کے چشتی کے مطابق قندھار کے قریب حالیہ کارروائیاں محض جوابی حملہ نہیں بلکہ ایک منظم حکمت عملی کا حصہ ہیں۔

عسکری تجزیہ کار علی کے چشتی نے کہا ہے کہ قندھار کے قریب پاکستان کی حالیہ کارروائیاں ایک منظم اور معلومات کی بنیاد پر کی گئی، حکمت عملی کا حصہ ہیں۔ ان کے مطابق ان حملوں کا مقصد طالبان کے فوجی ڈھانچے کو کمزور کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان سب کا نہیں تو کسی کا بھی نہیں ہوگا، افغان رہنماؤں کا طالبان رجیم کو آخری انتباہ

اطلاعات کے مطابق ان کارروائیوں میں طالبان کے ایک اہم فوجی یونٹ سے متعلق تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جن میں ڈرون کنٹرول مراکز اور تکنیکی ورکشاپس شامل تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اہداف کے انتخاب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کئی ہفتوں تک نگرانی اور معلومات جمع کرنے کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔ اس کارروائی کا مقصد دہشت گردوں کو صرف جانی نقصان پہنچانا نہیں بلکہ اس نظام کو متاثر کرنا تھا، جو سرحد پار حملوں کو ممکن بناتا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔