گھریلو ملازمہ نے مالک کی ڈانٹ پر ان کے دو سالہ بچے کو قتل کردیا، ملزمہ گرفتار

لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں ایک گھریلو ملازمہ نے مبینہ طور پر دو سالہ بچے کو قتل کر دیا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔
لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں ایک افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں دو سالہ معصوم بچے زید کو مبینہ طور پر گھریلو ملازمہ نے بے دردی سے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کی گئی اور ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی : امریکی قونصل خانے کے باہر ہنگامہ آرائی و قتل پر دہشت گردی کے تین مقدمات درج
ایس پی کینٹ اختر نواز کے مطابق گھریلو ملازمہ انیلہ نے اپنے مالک کی جانب سے ڈانٹ ڈپٹ کے بعد انتقامی کارروائی کرتے ہوئے معصوم بچے کے منہ پر تکیہ رکھ کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ایس ایچ او ہربنس پورہ وقاص اشرف نے پندرہ کی کال پر فوری رسپانس دیتے ہوئے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے اور مقتول کے والد محمد عمر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے اور واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









