منگل، 17-مارچ،2026
منگل 1447/09/28هـ (17-03-2026م)

گوادر میں ایران جانے کا رہداری نظام بند، بغیر ویزا سفر پر پابندی

17 مارچ, 2026 15:14

گوادر کی ضلعی انتظامیہ نے ایران جانے کیلئے رہداری نظام کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس سے سرحدی علاقوں کے لوگوں کی آمدورفت متاثر ہوگی۔

گوادر کی ضلعی انتظامیہ نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے ایران جانے کیلئے رائج رہداری نظام کو بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اس نظام کے تحت سرحدی علاقوں کے رہائشی بغیر ویزا اور پاسپورٹ کے پاکستان اور ایران کے درمیان آمدورفت کر سکتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں سرکاری گاڑیوں کیلئے ایندھن کی فراہمی 50 فیصد کم کر دی گئی

حکام کے مطابق یہ سہولت صرف دونوں ممالک کے سرحدی علاقوں میں رہنے والے افراد کیلئے مخصوص تھی، تاہم موجودہ صورتحال کے پیش نظر اسے معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس فیصلے کے بعد سرحد کے دونوں اطراف رہنے والے افراد کو ایک دوسرے سے ملنے اور کاروباری سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ رہداری نظام بند ہونے سے روزمرہ زندگی اور باہمی روابط متاثر ہوں گے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سکیورٹی اور انتظامی وجوہات کی بنیاد پر اٹھایا گیا ہے اور آئندہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید فیصلے کیے جائیں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔