منگل، 17-مارچ،2026
منگل 1447/09/28هـ (17-03-2026م)

نیتن یاہو شدید زخمی ہیں، ایران پر جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا خدشہ ہے، مشاہد حسین

17 مارچ, 2026 14:03

مشاہد حسین سید نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی حالیہ ویڈیو زیادہ تر مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کی گئی ہے، ایران میں جوہری ہتھیاروں کے محدود استعمال کا امکان بھی شامل ہے۔

اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی حالیہ ویڈیو تقریباً چھیانوے فیصد مصنوعی ذہانت کے ذریعے بنائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر نیتن یاہو خود پریس کانفرنس کریں تو لوگوں کو حقیقت کا یقین ہو سکے گا، بصورت دیگر ایسی ویڈیوز پر شکوک برقرار رہیں گے۔

مشاہد حسین کے مطابق اطلاعات ہیں کہ اسرائیلی وزیر اعظم کا طیارہ جرمنی میں دیکھا گیا ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی نظام ٹوٹ چکا، پاکستان اور ایران نئی طاقتیں بنیں گے، مشاہد حسین

انہوں نے کہا کہ بعض اطلاعات کے مطابق نیتن یاہو زخمی ہوئے ہیں اور انہیں علاج کے لیے جرمنی منتقل کیا گیا ہے، تاہم اس کی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی۔

سینئر سیاستدان نے کہا کہ موجودہ جنگی صورتحال میں اسرائیل اور امریکا مشکلات کا شکار ہیں اور وہ اس جنگ میں کامیابی حاصل نہیں کر پا رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور نیتن یاہو دونوں دباؤ کا شکار ہیں اور انہیں پسپائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مشاہد حسین سید نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس صورتحال میں وہ انتہائی اقدامات بھی کر سکتے ہیں، جن میں جوہری ہتھیاروں کے محدود استعمال کا امکان بھی شامل ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔