منگل، 17-مارچ،2026
منگل 1447/09/28هـ (17-03-2026م)

یو اے ای میں میزائل کا ملبا گرنے سے پاکستانی شہری جاں بحق

17 مارچ, 2026 15:14

ابوظہبی میں میزائل کو فضاء میں تباہ کرنے کے بعد گرنے والے ملبے کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہو گیا۔

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کی انتظامیہ کے مطابق بنی یاس کے علاقے میں ایک واقعہ پیش آیا، جہاں فضائی دفاعی نظام کی جانب سے ایک بیلسٹک میزائل کو فضاء میں تباہ کیا گیا، تاہم اس کے نتیجے میں گرنے والے ملبے سے ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہو گیا۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ معلومات کے حصول کیلئے صرف سرکاری ذرائع پر انحصار کریں اور غیر مصدقہ خبروں اور افواہوں سے گریز کریں۔ حکام کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب اور یو اے ای کا رابطہ، خلیجی اتحاد برقرار رکھنے کا فیصلہ

حالیہ کشیدگی کے دوران متحدہ عرب امارات میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد سات ہو گئی ہے، جن میں تین پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔ ایک پاکستانی شہری دبئی جبکہ دو ابوظبی میں جاں بحق ہوئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔