شناختی کارڈ اور ب فارم کی نئی فیس کیا؟ نادرا کا اہم اعلان

What Are the New Fees for CNIC and B-Form? Important Announcement by NADRA
نادرا نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے زائد المعیاد قومی شناختی کارڈ کی تجدید کروائیں یا اپنے بچوں کے ب فارم کو باقاعدہ شناختی کارڈ میں تبدیل کروائیں۔ ادارے نے ہدایت کی ہے کہ یہ عمل جون 2026 سے قبل مکمل کر لیا جائے تاکہ ممکنہ طور پر فیسوں میں اضافے سے بچا جا سکے۔
نادرا کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ جن بچوں کا ب فارم ابھی تک جاری نہیں ہوا، ان کے لیے فوری طور پر اندراج کروایا جائے۔ درست اور بروقت دستاویزات شہریوں کو مستقبل میں سرکاری خدمات اور قانونی معاملات میں پیش آنے والی مشکلات سے محفوظ رکھتی ہیں۔ اس لیے شہریوں کو اپنے قریبی نادرا مرکز سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ادارے نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ 30 جون 2026 تک اپنے شناختی کارڈ کی تجدید یا بچوں کے ب فارم کی درخواست مکمل کر لیں تاکہ ممکنہ جرمانوں اور فیس میں اضافے سے بچا جا سکے۔
جاری کردہ فیس شیڈول کے مطابق شناختی کارڈ کی تجدید کے لیے تین اقسام مقرر کی گئی ہیں۔ نارمل سروس کی فیس 400 روپے ہے اور اس کا دورانیہ 15 دن ہے۔ ارجنٹ سروس کی فیس 1150 روپے ہے اور اس کی مدت 12 دن ہے۔ جبکہ ایگزیکٹو سروس کی فیس 2150 روپے ہے اور اس میں کارڈ 6 دن کے اندر جاری کیا جاتا ہے۔
ب فارم کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ فروری 2026 کے مطابق عام فیس 50 روپے مقرر ہے۔ جبکہ ایگزیکٹو سروس کے تحت ب فارم کے اجرا کی فیس 500 روپے ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











