شمالی وزیرستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد افغان طالبان ہلاک، پوسٹیں اور تربیتی کمپاؤنڈز تباہ

شمالی وزیرستان میں پاک فوج نے میں دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے متعدد ٹھکانوں کو نیست و نابود کر دیا ہے۔
پاک افغان سرحد پر تعینات سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میں دراندازی کی ایک بڑی کوشش کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے مواز کلے میں افغان طالبان کے مسلح جتھے پاکستانی حدود میں دراندازی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : طالبان کیخلاف بغاوت: افغان نوجوانوں نے نیشنل موبلائزیشن فرنٹ کے پرچم تلے اتحاد کر لیا
پاک فوج نے دشمن کی نقل و حرکت کا سراغ لگاتے ہوئے فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کی، جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں متعدد افغان طالبان جہنم واصل ہو گئے، جبکہ ان کے دیگر ساتھی اپنی پوسٹیں اور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔
اس آپریشن کے دوران پاک فوج نے فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے زیرِ استعمال تربیتی کمپاؤنڈز اور اہم ٹھکانوں کو درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا، جس سے ان کا نیٹ ورک بری طرح متاثر ہوا ہے۔
حکام کے مطابق آپریشن غضب للحق کے تحت کی جانے والی یہ کارروائیاں محض ایک واقعہ نہیں بلکہ ایک جامع حکمت عملی کا حصہ ہیں جو اس وقت تک جاری رہیں گی، جب تک تمام طے شدہ اہداف حاصل نہیں کر لیے جاتے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









