بدھ، 18-مارچ،2026
بدھ 1447/09/29هـ (18-03-2026م)

بلوچستان میں بڑی تباہی ٹل گئی، خودکش حملے کیلئے تیار کی گئی لڑکی گرفتار

18 مارچ, 2026 15:08

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کے دوران کالعدم بی ایل اے کی جانب سے خودکش حملے کیلئے تیار کی گئی ایک لڑکی کو گرفتار کر لیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران خودکش حملے کیلئے تیار کی گئی ایک لڑکی کو گرفتار کر لیا، جس سے ایک بڑی تباہی کو ٹال دیا گیا۔ اس موقع پر لڑکی کو میڈیا کے سامنے بھی پیش کیا گیا۔

لڑکی، جس نے اپنا نام لائبہ بتایا، کا کہنا تھا کہ اس کا تعلق ضلع خضدار سے ہے اور اسے ذہنی طور پر خودکش حملہ آور بننے کیلئے تیار کیا گیا۔ اس نے دیگر خواتین کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی غلط سرگرمی کا حصہ نہ بنیں اور ایسے عناصر سے ہوشیار رہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فیڈرل کانسٹیبلری کی تعیناتی کا اعلان

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف ایک بڑی دہشت گردی کی کوشش ناکام بنائی بلکہ کئی معصوم جانوں کو بھی بچایا۔ انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی قابل تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سرگرم دہشت گرد عناصر افغانستان میں موجود ہیں اور وہاں سے کارروائیاں کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام اب دہشت گردی کو مسترد کر چکے ہیں اور ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گرد تنظیمیں بلوچ خواتین کا استحصال کر رہی ہیں اور انہیں گمراہ کر کے خطرناک راستے پر ڈال رہی ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سوچیں کہ انہیں کس سمت لے جایا جا رہا ہے اور ایسے عناصر کے بہکاوے میں نہ آئیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔