وزیر اعلیٰ پنجاب کی زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب نے عید کے موقع پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ مقررہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔
انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ زائد کرایوں کی وصولی اور ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ روکنے کیلئے مسلسل نگرانی کریں۔ وزیراعلیٰ نے تمام بس اڈوں پر کرایہ نامے نمایاں طور پر آویزاں کرنے کی ہدایت بھی کی ہے تاکہ مسافر آگاہ رہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں پتنگ فروشی کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت
مریم نواز شریف نے روزہ دار مسافروں کیلئے افطار کے انتظامات کرنے کا بھی حکم دیا ہے، جبکہ بس اڈوں پر صفائی ستھرائی، انتظار گاہوں میں بیٹھنے کے مناسب انتظام اور پنکھوں کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر گھروں کو جانے والے غریب مسافروں کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ اس مقصد کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ اور دیگر متعلقہ اداروں کو فیلڈ میں متحرک رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









