کراچی: رینجرز کی کارروائی، 900 وارداتوں میں ملوث گروہ کے سات کارندے گرفتار

کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔
کراچی کے علاقے کورنگی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث سات ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور نقدی بھی برآمد کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی : سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ہلاک دہشت گرد انتہائی مطلوب بی ایل اے کمانڈر نکلا
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان اور ان کا گروہ شہر بھر میں نو سو سے زائد وارداتوں میں ملوث رہا ہے، جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا تھا۔ ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے، جبکہ شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









