نوجوانوں کی فلاح پر اربوں خرچ ہو رہے ہیں، جس کے نتائج چاہئیں، وزیر اعلیٰ کے پی

سہیل آفریدی نے ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے اجلاس میں نوجوانوں کو ہنر مند بنانے اور انہیں کاروباری گرانٹس فراہم کرنے کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں نوجوانوں کی فلاح و ترقی کے لیے جاری مختلف پروگراموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوانوں کی تربیت پر اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں، اس لیے ان کے مثبت نتائج زمینی سطح پر نظر آنے چاہئیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ نوجوانوں کو مارکیٹ کی جدید ضروریات کے مطابق فنی ہنر سکھایا جائے تاکہ وہ معزز روزگار حاصل کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں کچرے سے ایندھن بنانے کا منصوبہ منظور
اجلاس میں بتایا گیا کہ رورل اکنامک ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ کے تحت بیالیس ہزار نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے اوسطاً تہتر ہزار روپے فی کس اسٹارٹ اپ گرانٹ دی جا رہی ہے۔
اس منصوبے کا مقصد نوجوانوں کو معاشی طور پر خود مختار بنانا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس حوالے سے عید کے فوراً بعد ایک اور تفصیلی اجلاس طلب کر لیا ہے تاکہ دیہی معیشت میں بہتری کے اقدامات کو حتمی شکل دی جا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









