گھوٹکی میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت

ماری انرجی لمیٹڈ نے ضلع گھوٹکی میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت کر لیے ہیں، جو ملکی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔
توانائی کے شعبے سے پاکستان کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، جہاں ماری انرجی لمیٹڈ نے صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں گیس اور کنڈینسیٹ کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔
کمپنی کے مطابق شمس ون نامی کنویں کی تین ہزار پچھتر میٹر تک کامیاب کھدائی کے بعد انتہائی حوصلہ افزا نتائج حاصل ہوئے ہیں۔
اس کنویں سے روزانہ سینتالیس اعشاریہ نو آٹھ ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس اور چونسٹھ بیرل کنڈینسیٹ کی پیداوار ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : چودہ اپریل کے بعد گیس کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑے گا، اوگرا حکام
ماری انرجی اس منصوبے کی سو فیصد مالک اور آپریٹر ہے۔ کمپنی نے اس دریافت کا باقاعدہ اعلان سیکیورٹیز ایکٹ دو ہزار پندرہ اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ضوابط کے تحت کیا ہے۔
معاشی ماہرین اور توانائی کے شعبے سے وابستہ افراد نے اسے ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے، جس سے ملکی گیس کے ذخائر میں اضافہ ہوگا اور غیر ملکی زرمبادلہ کی بچت میں بھی مدد ملے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









