جمعہ، 20-مارچ،2026
جمعہ 1447/10/01هـ (20-03-2026م)

ملک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 21 مارچ کو ہوگی: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

19 مارچ, 2026 18:44

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں کہیں بھی شوال کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، اس لیے کل بروز جمعہ رمضان کا 30 واں روزہ ہوگا جبکہ عید الفطر ہفتہ 21 مارچ کو منائی جائے گی۔

شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے اراکین کے علاوہ محکمہ موسمیات اور سپارکو کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

اسلام آباد کے ساتھ ساتھ چاروں صوبائی دارالحکومتوں سمیت ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد ہوئے۔

اجلاس کے بعد مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ملک کے کسی بھی حصے سے ماہِ شوال کا چاند نظر آنے کی مصدقہ اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ رمضان 1447 ہجری کے مکمل 30 روزے ہوں گے اور پاکستان میں عید الفطر ہفتہ 21 مارچ 2026 کو منائی جائے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔