طوفانی بارشیں!!! کراچی سمیت سندھ کے کن شہروں میں مزید بارش کب ہوگی؟ نئی پیشگوئی

Stormy rains!!! When will more rainfall occur in Karachi and other Sindh cities?
محکمہ موسمیات نے سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ تیز ہواؤں کی پیشگوئی کر دی ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 12 سے 24 گھنٹے میں تھرپارکر، ٹھٹھہ، بدین، میرپورخاص اور مٹھی میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ڈرائیونگ کے دوران خاص احتیاط برتیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق عمرکوٹ، جامشورو، حیدرآباد اور کراچی میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ کشمور، دادو، جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ، نواب شاہ اور خیرپور میں بھی بارش متوقع ہے۔ بعض علاقوں میں ژالہ باری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے، لہٰذا شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ مقامی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں اور بروقت حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں۔ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے دوران تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









