کراچی والے تیاری کرلیں!!! گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

Karachi Residents, Get Ready!!! Thunderstorms and Rain Forecasted
محکمہ موسمیات نے کراچی میں عید کے موقع پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی ہے، جس کے باعث شہر میں گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو آگاہ کیا ہے کہ آج موسم خشک رہے گا، ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد تک پہنچنے کی وجہ سے گرمی زیادہ محسوس ہو رہی ہے۔ تاہم زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق کل سے شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا قوی امکان ہے۔ اس بارش سے گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آئے گی اور عید کی خوشیوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے دیگر علاقوں میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ بعض علاقوں میں ژالہ باری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









