تین دن تک طوفانی بارشیں ہی بارشیں؛ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

Three Days of Stormy Rain Predicted; Meteorological Department Issues Major Forecast
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ تین روز تک بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں عید کے روز بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ آج مری، اٹک، جہلم اور لاہور میں بھی وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔
خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں جیسے پشاور، ایبٹ آباد، دیر اور چترال میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے اضلاع میں بھی موسم کے خراب ہونے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے شہروں سبی، تربت اور گوادر میں آج سے بادل برسنے کا آغاز ہوگا، جبکہ سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ کل سے شروع ہونے کی توقع ہے۔ کراچی میں گزشتہ روز بھی بارش ہوئی تھی اور شہر قائد میں عید کے دن بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









