ہفتہ، 21-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/02هـ (21-03-2026م)

افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے، فیلڈ مارشل

21 مارچ, 2026 14:38

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کُرم میں جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی، ملک کے استحکام و خوشحالی کیلئے دعا کی، افسروں اور جوانوں کو عید کی مبارکباد دی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل نے جوانوں کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا، آپریشنل کامیابیوں کیلئے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا، آپریشن غضب للحق میں دہشت گرد نیٹ ورکس کیخلاف کامیابیوں کو سراہا۔

   فیلڈ مارشل نے کہا کہ ملکی سلامتی کو نقصان نہیں پہنچانے دیں گے، افغان پناہ گاہوں سے سرگرم دہشت گردوں کو امن خراب نہیں کرنے دیں گے، افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے، مسلح افواج ملکی خودمختاری، علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے پرعزم ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔