اتوار، 22-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

کسی بھی قسم کی آبی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، وزیر اعظم

22 مارچ, 2026 14:58

وزیراعظم شہباز شریف نے آبی وسائل کو محفوظ بنانے کے لیے 18 نئے ڈیموں کی تعمیر اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یومِ آب کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کو اس وقت آبی قلت کے سنگین چیلنج کا سامنا ہے، جسے موسمیاتی تبدیلیوں اور گلیشیئرز کے پگھلنے کے عمل نے مزید خطرناک بنا دیا ہے۔

انہوں نے صاف پانی کی فراہمی کو ہر شہری کا بنیادی انسانی حق قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت قومی آبی پالیسی کے تحت بڑے پیمانے پر اصلاحات کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بڑھانے کے لیے ملک بھر میں 18 چھوٹے، درمیانے اور بڑے ڈیموں پر کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت عالمی سائبر فراڈ مافیا کا سب سے بڑا مرکز بن گیا، میٹا کی رپورٹ نے بھارتی دعوؤں کی پول کھول دی

حکومت کا ہدف ہے کہ نہری نظام کو بہتر بنا کر پانی کے ضیاع میں 33 فیصد کمی لائی جائے اور اس کے استعمال کی افادیت میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ دریائی بہاؤ کی شفاف نگرانی کے لیے ارسا کے ذریعے ٹیلی میٹری سسٹم نصب کیا جا رہا ہے، جس سے صوبوں کے درمیان پانی کی تقسیم کے مسائل حل ہوں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے آبی حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور کسی بھی قسم کی آبی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔