کراچی : رہائشی مکان میں گیس لیکج سے دھماکہ، 3 افراد جھلس گئے

کراچی کے علاقے پی آئی بی نفیس آباد میں ایک رہائشی مکان میں گیس بھر جانے سے ہونے والے دھماکے میں دو خواتین سمیت تین افراد جھلس گئے۔
شہرِ قائد کے علاقے پی آئی بی نفیس آباد کے قریب ایک گھر کی تیسری منزل پر گیس لیکج کے باعث زوردار دھماکہ ہوا ہے۔
دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ گھر کی ایک دیوار مکمل طور پر گر گئی، جس کے ملبے تلے دب کر پڑوس میں موجود بچے بھی زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی: 900 وارداتوں میں ملوث گروہ کے سات کارندے گرفتار
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر نکال کر سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں دو خواتین اور ایک مرد شامل ہیں، جن کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس حکام کا ابتدائی تحقیقات کے بعد کہنا ہے کہ دھماکہ گیس کے اخراج کے باعث ہوا، تاہم واقعے کی مزید باریک بینی سے تفتیش کی جا رہی ہے، تاکہ اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔ امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں اور ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









