پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک بن گیا، عالمی ادارے کی رپورٹ جاری

عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سال 2025 میں دہشت گردی سے ہونے والی اموات میں 6 فیصد اضافے کے بعد پاکستان پہلی بار عالمی دہشت گردی انڈیکس میں سرفہرست آ گیا ہے۔
انسٹی ٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس کی جانب سے جاری کردہ سال 2026 کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک بن چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سال 2025 میں پاکستان میں دہشت گردی کے 1045 واقعات ہوئے، جن میں ایک ہزار 39 افراد لقمہ اجل بنے، جو کہ 2013 کے بعد اموات کی سب سے بڑی شرح ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان اور کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی ملک کے لیے سب سے بڑے سیکیورٹی خطرات بن کر ابھرے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : افغان طالبان کو پاکستان مخالف شدت پسندوں کا ساتھ چھوڑنا ہوگا، امریکی انٹیلی جنس رپورٹ
کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کو دنیا کی تیسری مہلک ترین تنظیم قرار دیا گیا ہے، جو پاکستان میں ہونے والے 67 فیصد حملوں کی ذمہ دار ہے۔
رپورٹ میں یہ تشویشناک نکتہ بھی اٹھایا گیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت کے بعد ان تنظیموں کو اپنی کارروائیوں میں توسیع کا موقع ملا ہے۔
خیبر پختونخوا اور بلوچستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبے رہے، جہاں 74 فیصد حملے ریکارڈ کئے گئے۔
عالمی سطح پر دہشت گردی میں مجموعی طور پر 28 فیصد کمی دیکھی گئی ہے، لیکن سب صحارا افریقہ اور پاکستان اس رجحان کے برعکس زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









