سرکاری گاڑیوں میں ہائی اوکٹین کے استعمال پر فوری پابندی

وزیراعظم نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت سرکاری گاڑیوں میں ہائی اوکٹین ایندھن کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اہم فیصلہ کر لیا ہے۔
حکومت نے اخراجات میں کمی اور قومی وسائل کے مؤثر استعمال کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے سرکاری گاڑیوں میں ہائی اوکٹین ایندھن کے استعمال پر فوری پابندی عائد کر دی ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
حکومت کا کہنا ہے کہ اگر کسی سرکاری گاڑی میں ہائی اوکٹین ایندھن کا استعمال ناگزیر ہو تو متعلقہ افسر اسے اپنی ذاتی جیب سے برداشت کرے گا، جبکہ سرکاری خزانے سے اس کی اجازت نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں سرکاری گاڑیوں کیلئے ایندھن کی فراہمی 50 فیصد کم کر دی گئی
اس سے قبل بھی حکومت سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں پچاس فیصد کمی کر چکی ہے اور ساٹھ فیصد سرکاری گاڑیوں کو غیر فعال کیا جا چکا ہے تاکہ اخراجات میں کمی لائی جا سکے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد عوامی وسائل کا ذمہ دارانہ استعمال یقینی بنانا اور بچت کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے تمام وفاقی اداروں کو ہدایت دی کہ اس فیصلے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








