پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

یوم پاکستان پر قومی قیادت کا اتحاد اور استحکام پر زور

23 مارچ, 2026 14:19

یوم پاکستان کے موقع پر ملک کی سیاسی و ریاستی قیادت نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اتحاد، جمہوریت اور قومی استحکام کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

یوم پاکستان کی چھیاسیویں سالگرہ کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت ملک کی اعلیٰ قیادت نے قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان کو ترقی، استحکام اور خوشحالی کی راہ پر گامزن رکھا جائے گا۔

صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ تئیس مارچ انیس سو چالیس وہ تاریخی دن ہے، جب برصغیر کے مسلمانوں نے قرارداد پاکستان منظور کی اور ایک آزاد ریاست کا خواب پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمیں اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے قومی اتحاد کو فروغ دینا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ یا اسرائیل سے وجودی خطرہ ہوا تو پاکستان، بھارت کو نشانہ بنائے گا، سابق سفیر

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کا سفر ایک نوزائیدہ ریاست سے ایک مضبوط ایٹمی طاقت تک پہنچنے کی داستان ہے، اور حکومت معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن امید، اتحاد اور عزم کی علامت ہے جبکہ مریم نواز شریف نے قائداعظم کے اصولوں پر عملدرآمد کو ترقی کی کنجی قرار دیا۔

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے قانون کی بالادستی اور انصاف کے فروغ پر زور دیا جبکہ وزیر داخلہ محسن نقوی و دیگر رہنماؤں نے بھی قومی یکجہتی کو چیلنجز سے نمٹنے کا واحد راستہ قرار دیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔