بانی پی ٹی آئی کی رہائی حکومت کا نہیں، عدالتوں کا کام ہے، گورنر سندھ

گورنر نہال ہاشمی نے واضح کردیا ہے کہ صوبے میں میرا کردار تعمیری ہوگا، اگر عدالت بانی پی ٹی آئی کو بے گناہ سمجھے تو انہیں رہا کردے۔
کراچی میں مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے مقدمات کا فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے اور حکومت اس میں مداخلت نہیں کر سکتی۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کی توجہ بانی کی رہائی پر ہے، قومی سلامتی پر نہیں : خواجہ آصف
انہوں نے کہا کہ اگر عدالت کسی کو بے گناہ قرار دیتی ہے تو اسے رہا کیا جا سکتا ہے، جبکہ حکومت کا کام قانون کی پاسداری کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاست اقدار پر ہونی چاہیے نہ کہ صرف اقتدار کے حصول کے لیے۔ مجھ سمیت ہر گورنر آئینی ہوتا ہے تاہم کچھ گورنر ماروائے آئین باتیں کرنے لگتے ہیں۔ صوبے کے حقوق کے لئے میں سندھ حکومت کے ساتھ کھڑا ہوں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








