پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی ٹرین سروس معطل

23 مارچ, 2026 14:20

کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی ٹرین سروس اچانک معطل کر دی گئی، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کوئٹہ سے ملک کے مختلف شہروں کے لیے چلنے والی ٹرین سروس کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس آج روانہ نہیں ہوگی، جبکہ پشاور سے آنے والی ٹرین کو بھی جیکب آباد سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جرمنی میں پاکستانی ہنرمندوں کے لیے ملازمت کے وسیع مواقع

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر کیا گیا ہے۔ متاثرہ مسافروں کو کرایہ واپس کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔