لاہور ہائیکورٹ کا بیوی کو حق مہر دینے سے متعلق اہم فیصلہ

Historic court ruling on giving wife her marital dower (Mahr)
لاہور ہائیکورٹ نے بیوی کو حق مہر کی ادائیگی کے حوالے سے اہم فیصلہ سنایا ہے۔
عدالت نے کہا ہے کہ اگر نکاح نامہ میں حق مہر کی ادائیگی کا وقت درج نہ ہو تو بیوی کے مطالبے پر شوہر کو یہ رقم ادا کرنا ہوگی۔ لاہور ہائیکورٹ نے اس حوالے سے خاتون کی درخواست منظور کرلی اور فیملی کورٹ کا وہ فیصلہ کالعدم قرار دیا جو بیوی کو حق مہر کی رقم دینے سے انکار کرتا تھا۔
جسٹس عابد حسین نے 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ عدالتی فیصلے میں نان نفقہ اور جہیز سے متعلق اپیلٹ کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا۔ درخواست گزار نے شوہر سے جہیز اور 5 تولہ سونے کے مہر کی وصولی کا دعویٰ دائر کیا تھا، جبکہ فیملی کورٹ نے 5 ہزار روپے ماہانہ خرچ اور مہر ادا کرنے کا حکم دیا، لیکن جہیز کے دعوے کو مسترد کر دیا۔
عدالت نے قرار دیا کہ چاہے میاں بیوی کی شادی ختم نہ بھی ہو، بیوی مہر کی حقدار ہے اور اس کا حق شوہر کے ذمے لازمی ہے۔ عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ جہیز سے متعلق اپیلٹ کورٹ کا فیصلہ درست اور قابل عمل ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












