صدرِ مملکت کا مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کیلئے فوجی اعزازات کا اعلان

صدرِ مملکت نے پاک فوج، بحریہ اور فضائیہ کے افسران اور جوانوں کی غیر معمولی خدمات اور بہادری کے اعتراف میں متعدد عسکری اعزازات عطا کیے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صدرِ مملکت نے پاکستان کی مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کی لازوال قربانیوں اور پیشہ ورانہ مہارت کے اعتراف میں فوجی اعزازات دینے کی منظوری دے دی ہے۔
ان اعزازات کا اطلاق پاک فوج، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے ان تمام غازیوں اور شہداء پر ہوگا، جنہوں نے سرحدوں کی حفاظت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کارکردگی دکھائی ہے۔
آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق مجموعی طور پر گیارہ افسران اور جوانوں کو ستارہ بسالت جبکہ چار سو پچھتر کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : یوم پاکستان پر قومی قیادت کا اتحاد اور استحکام پر زور
اس کے علاوہ ایک سو تیس افسران کو ان کی بہترین کارکردگی پر امتیازی اسناد دی گئی ہیں، جبکہ تین سو اٹھہتر افسران اور جوانوں کو آرمی چیف کی جانب سے تعریفی کارڈز (سی او اے ایس کمیونڈیشن کارڈز) جاری کئے گئے ہیں۔ یہ اعزازات ان جوانوں کے بلند حوصلے اور ملک و قوم کے لیے ان کی بے لوث وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
مزید برآں، اعلیٰ سطح کی پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں تئیس افسران کو ہلالِ امتیاز ملٹری اور ایک سو افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا ہے۔ اسی طرح ایک سو چھتیس افسران اور جوانوں کو تمغہ امتیاز ملٹری تفویض کیا گیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












