منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

بارشیں ہی بارشیں؛ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

24 مارچ, 2026 09:15

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق 24 سے 30 مارچ کے دوران مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ مغربی ہواؤں کا ایک مضبوط سلسلہ 27 مارچ کو شدت اختیار کر سکتا ہے، جس کے باعث کئی شہروں میں بارش کی شدت بڑھنے کا خدشہ ہے۔

بلوچستان میں اس سسٹم کے اثرات زیادہ نمایاں رہنے کی توقع ہے۔ پنجگور، تربت، کیچ، آواران، گوادر، پسنی اور اورماڑہ میں بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ لسبیلہ، خاران، خضدار، چاغی، دالبندین، قلات، سبی اور کوہلو میں بھی بادل برسنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 کوئٹہ، بارکھان، نصیر آباد، لورالائی، زیارت، چمن اور پشین میں بھی وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔ دیگر علاقوں جیسے قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی، ژوب اور مستونگ بھی اس سسٹم کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بھی موسم تبدیل ہونے کی پیشگوئی ہے۔ چترال، دیر، سوات، کالام اور شانگلہ میں بارش ہو سکتی ہے۔ 24 سے 29 مارچ کے دوران کوہستان، مالاکنڈ، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور بالاکوٹ میں بارش کا امکان ہے۔

 اسی طرح ہری پور، مردان، نوشہرہ، کرم، صوابی، چارسدہ، کوہاٹ اور ہنگو میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔ جنوبی اضلاع جیسے کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی بارش کی توقع ہے۔

پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور جہلم میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ اٹک، چکوال، سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد اور جھنگ میں بھی بارش کا امکان ہے۔ لاہور، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال اور پاکپتن میں بھی موسم بدلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

جنوبی پنجاب کے شہروں ڈیرہ غازی خان، بھکر، ملتان، کوٹ ادو اور بہاولپور میں بھی بارش ہو سکتی ہے جبکہ ساہیوال، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں 25 سے 30 مارچ کے دوران بارش متوقع ہے۔

سندھ میں بھی اس سسٹم کے اثرات دیکھنے میں آئیں گے۔ کراچی اور حیدرآباد میں 25، 26، 28 اور 29 مارچ کو بارش کا امکان ہے۔ سکھر، دادو، کشمور، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔