منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

کراچی میں ڈمپرز کی ٹکر سے اموات پر ایم کیو ایم کا شدید احتجاج

24 مارچ, 2026 15:19

ایم کیو ایم رہنماء نے کراچی میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو نااہل قرار دیا ہے۔

ایم کیو ایم رہنماء اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کراچی میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان سندھ کی دوسری بڑی جماعت ہے اور ہم عوامی مسائل پر خاموش نہیں رہ سکتے۔

علی خورشیدی نے کراچی میں ٹریفک کے بگڑتے ہوئے نظام اور روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے حادثات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈمپر اور ٹریلرز کی ٹکر سے معصوم لوگوں کی جانیں جا رہی ہیں، لیکن سندھ حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں تیز رفتار ٹینکر نے نوجوان اور بچے کو روند ڈالا

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام خود کو عدم تحفظ کا شکار محسوس کر رہے ہیں اور حکومت سے حادثات پر قابو نہیں پایا جا رہا۔

انہوں نے واضح کیا کہ انسانی جانوں کے ضیاع پر بات کرنا سیاست نہیں بلکہ ہمارا فرض ہے، حکومت کو بارہا اس طرف متوجہ کیا گیا لیکن کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔