بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

سندھ میں ممکنہ لاک ڈاؤن کی خبریں!!! تاجر برادری کا اہم بیان سامنے آگیا

25 مارچ, 2026 16:16

کراچی: سندھ میں ممکنہ لاک ڈاؤن کی خبریں سامنے آنے کے بعد انجمن تاجران سندھ نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ ملک مزید مکمل بندش کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

حکومتِ سندھ کی جانب سے ایندھن اور توانائی کی بچت کے لیے لاک ڈاؤن کے ممکنہ اقدامات پر صوبے بھر کے تاجروں اور کاروباری طبقے میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

انجمن تاجران سندھ نے کہا ہے کہ کوئی بھی یکطرفہ فیصلہ معیشت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

صدر انجمن تاجران سندھ جاوید شمس نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے تاجروں کو اعتماد میں لے اور مل کر حکمت عملی وضع کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں مگر مشاورت کے بغیر فیصلے قبول کرنا مشکل ہوگا۔

جاوید شمس نے مزید کہا کہ ملک اس وقت شدید معاشی چیلنجز کا شکار ہے اور عوام کا گزر بسر پہلے ہی انتہائی مشکل ہو چکا ہے، ایسے میں مزید لاک ڈاؤن ناقابل قبول ہوگا۔

صدر انجمن تاجران سندھ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے نفاذ سے قبل حکومت کو غریب طبقے اور روزانہ کی بنیاد پر کمانے والوں کے مسائل کا حل پیش کرنا چاہیے۔

انہوں نے ماضی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نتائج تاجروں کی مشاورت سے بہتر رہے ہیں۔

جاوید شمس نے تجویز دی کہ مکمل بندش کے بجائے ایسے طریقے اپنائے جائیں جس سے توانائی کی بچت بھی ہو اور کاروبار کا پہیہ بھی چلتا رہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔