بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

مشرقِ وسطیٰ تنازع : دفترِ خارجہ نے پاکستان سے متعلق تمام خبروں اور افواہوں کو مسترد کر دیا

25 مارچ, 2026 13:53

دفترِ خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ کے تنازع اور پاکستان کے کردار سے متعلق گردش کرنے والی تمام قیاس آرائیوں اور افواہوں کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سے متعلق بعض حلقوں کی جانب سے غلط معلومات اور گمراہ کن خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔

ترجمان کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری موجودہ کشیدگی اور اس تناظر میں پاکستان کے ممکنہ اقدامات سے متعلق میڈیا اور سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیوں اور افواہوں کو نشر کیا جا رہا ہے، جن میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا پاکستان اور جنوبی ایشیائی ممالک کو بحران سے محفوظ رکھنے کا فیصلہ

انہوں نے واضح کیا کہ حساس سفارتی معاملات اور مذاکرات میں احتیاط، سنجیدگی اور رازداری انتہائی ضروری ہوتی ہے، لہٰذا غیر ضروری بحث سے گریز کیا جائے۔

ترجمان نے اپیل کی کہ عوام اور میڈیا ادارے کسی بھی قسم کی قیاس آرائی کا حصہ نہ بنیں اور نہ ہی غیر تصدیق شدہ خبریں پھیلائیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ کسی بھی اہم فیصلے یا نتیجے تک پہنچنے سے پہلے صرف اور صرف سرکاری اعلان کا انتظار کیا جائے۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان اپنے قومی مفادات اور علاقائی امن کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سفارتی محاذ پر اپنا کام کر رہا ہے اور اس حوالے سے وقت آنے پر قوم کو باقاعدہ طور پر اعتماد میں لیا جائے گا، اس وقت تک افواہ سازی سے گریز کرنا ملک کے بہترین مفاد میں ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔