بدھ، 25-مارچ،2026
بدھ 1447/10/06هـ (25-03-2026م)

سندھ کے وزراء کا تین ماہ کی تنخواہیں نہ لینے کا فیصلہ

25 مارچ, 2026 14:31

سندھ حکومت نے ایندھن کی بچت اور معاشی مشکلات کے پیشِ نظر وزراء کی تین ماہ کی تنخواہیں نہ لینے اور ساٹھ فیصد سرکاری گاڑیاں کھڑی کرنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔

حکومتِ سندھ نے ملک میں توانائی اور ایندھن کے ممکنہ بحران سے نمٹنے کے لیے انقلابی کفایت شعاری اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے مطابق، سندھ کابینہ نے موجودہ مشکل حالات کے پیشِ نظر متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ تمام وزراء تین ماہ تک اپنی تنخواہیں وصول نہیں کریں گے۔

اس کے علاوہ ایندھن کی بچت کے لیے ساٹھ فیصد سرکاری گاڑیوں کو فوری طور پر گراؤنڈ کر دیا گیا ہے تاکہ پیٹرول کے اخراجات میں خاطر خواہ کمی لائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : صوبے کو اپنے حصے کی گیس مل رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے گھر سے کام (ورک فرام ہوم) کی پالیسی بھی متعارف کروا دی ہے تاکہ سڑکوں پر ٹریفک کا بوجھ اور ایندھن کا استعمال کم ہو سکے۔

شرجیل میمن نے واضح کیا کہ سندھ حکومت وفاقی حکومت کے تمام فیصلوں کی مکمل حمایت کرے گی اور اگر ضرورت پڑی تو لاک ڈاؤن جیسے سخت فیصلوں پر بھی عملدرآمد کیا جائے گا۔

انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ توانائی کی بچت میں حکومت کا ساتھ دیں کیونکہ یہ کسی ایک فرد کا نہیں بلکہ پوری قوم کا مشترکہ مسئلہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی اولین ترجیح قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنا اور ایندھن کی کمی کو ہر صورت روکنا ہے، جس کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو بھی مزید بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔