بلاول بھٹو کی صدر آصف زرداری سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

بلاول بھٹو زرداری نے ایوان صدر میں صدر مملکت سے ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم سے ہونے والی گفتگو اور سندھ کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور وفاق و صوبوں کے درمیان انتظامی معاملات پر بات چیت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی ملاقات، وزرائے اعلیٰ کی اسمارٹ لاک ڈاؤن پر بریفنگ
بلاول بھٹو زرداری نے صدر مملکت کو وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ہونے والی اپنی حالیہ ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور بریفنگ دی کہ وزیراعظم کے ساتھ کن اہم امور پر اتفاق ہوا ہے۔
ملاقات کا ایک اہم محور سندھ کے ترقیاتی منصوبے تھے، جس پر بلاول بھٹو نے بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم سے سندھ کے منصوبوں کے لیے بجٹ کی فراہمی اور وفاقی تعاون کے حوالے سے کیا گفتگو کی ہے۔
صدر مملکت نے ان کوششوں کو سراہا اور عوامی مفاد کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










