کچھی کینال فیز 2 کے ڈیزائن پر وفاق اور سندھ میں اتفاق، واپڈا کی تجویز مسترد

وفاقی حکومت نے سندھ کے اعتراضات پر کچھی کینال فیز 2 کے ڈیزائن میں فلڈ کیریئر چینل شامل کرنے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے سیلابی پانی کو بالائی علاقوں میں پھیلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی حکومت نے کچھی کینال فیز 2 کے ڈیزائن کے حوالے سے سندھ حکومت کے اہم اعتراضات کو تسلیم کرتے ہوئے فلڈ کیریئر چینل شامل کرنے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔
سندھ حکومت کا مؤقف تھا کہ منصوبے کے ڈیزائن میں سیلابی بہاؤ کو کم دکھایا گیا ہے اور 40 سالہ ریٹرن پیریڈ کا تخمینہ ناکافی ہے، کیونکہ 1988 اور 2012 جیسے بڑے سیلابوں کو نظر انداز کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : سندھ کے وزراء کا تین ماہ کی تنخواہیں نہ لینے کا فیصلہ
نئی حکمت عملی کے تحت سیلابی پانی کو سندھ کی طرف منتقل کرنے کے بجائے بالائی علاقوں میں ہی محفوظ طریقے سے پھیلایا جائے گا۔
واپڈا کو ہدایت دی گئی ہے کہ تمام ڈھانچے مضبوط ہائیڈرالک ڈیزائن کے مطابق بنائے جائیں اور لاگت کے بجائے سسٹم کی مضبوطی کو ترجیح دی جائے۔
اس تکنیکی اتفاق رائے میں بلوچستان نے بھی 1991 کے آبی معاہدے کے تحت اپنے حصے کے پانی کی اہمیت پر زور دیا۔ منصوبے کی حتمی منظوری کے لیے سفارشات اب مرکزی کمیٹی کو ارسال کر دی گئی ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










