جمعرات، 26-مارچ،2026
جمعرات 1447/10/07هـ (26-03-2026م)

اسحاق ڈار کے ترکیہ اور اردن کے وزرائے خارجہ سے رابطے، مشرق وسطیٰ پر مشاورت

26 مارچ, 2026 15:10

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکیہ اور اردن کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے کئے ہیں، جن میں خطے کی کشیدہ صورتحال اور قیام امن کے لیے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے مشرق وسطیٰ کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر اہم سفارتی مشن کا آغاز کر دیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق گزشتہ رات گئے اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور علاقائی پیش رفت پر گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا عمانی ہم منصب سے رابطہ، کشیدگی کم کرنے پر زور

اسحاق ڈار نے کشیدگی میں کمی کے لیے مسلسل سفارتی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا اور علاقائی استحکام اور امن کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ بدلتے ہوئے حالات کے پیش نظر ایک دوسرے سے قریبی رابطے میں رہیں گے۔

اسی طرح اسحاق ڈار نے اردن کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ ایمن صفادی سے بھی ٹیلیفونک گفتگو کی۔ اس رابطے کے دوران بھی مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ خطے کو بڑی تباہی سے بچانے کے لیے کشیدگی کو کم کرنا ناگزیر ہے۔

اسحاق ڈار نے اردنی ہم منصب کو یقین دلایا کہ پاکستان امن و استحکام کے لیے کی جانے والی تمام عالمی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔