جمعرات، 26-مارچ،2026
جمعرات 1447/10/07هـ (26-03-2026م)

خیبرپختونخوا حکومت نے ضم اضلاع کے ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی مسترد کردی

26 مارچ, 2026 15:04

وزیر خزانہ کے پی نے وفاقی حکومت کی جانب سے ضم اضلاع کے ترقیاتی بجٹ میں ساڑھے چھ ارب روپے کی کٹوتی کو مسترد کردیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ مزمل اسلم نے وفاقی حکومت کی جانب سے ضم شدہ اضلاع (سابق فاٹا) کے فنڈز میں کٹوتی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وفاق کے 100 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کے دوران ساڑھے چھ ارب روپے ضم اضلاع کے حصے سے کاٹے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا حکومت کا اخراجات میں بیس فیصد کمی کا فیصلہ

مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ ان علاقوں کے لیے مختص 65 ارب میں سے پہلے نو ماہ میں صرف 16 ارب روپے موصول ہوئے ہیں۔

انہوں نے تجویز دی کہ اگر فنڈز کی اتنی ہی کمی تھی تو وزیراعظم اپنے ایم این اے فنڈز کاٹ لیتے یا بڑے صوبوں سے مدد مانگ لیتے، لیکن دہشت گردی سے متاثرہ ضم اضلاع کا حق نہیں مارنا چاہیے تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ خیبرپختونخوا حکومت اب تک وفاقی فنڈز کی عدم دستیابی پر 31 ارب روپے کی بریج فنانسنگ کر چکی ہے۔ صوبائی حکومت اس فیصلے پر وفاق سے نظرثانی کی درخواست کرے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔