جمعرات، 26-مارچ،2026
جمعرات 1447/10/07هـ (26-03-2026م)

لکی مروت : فائرنگ کے مختلف واقعات میں 5 افراد قتل

26 مارچ, 2026 13:38

ضلع لکی مروت کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے چار الگ الگ واقعات میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق اور 7 سالہ بچے سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں فائرنگ کے خونریز واقعات میں پانچ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پہلا واقعہ بہرام خیل فٹ بال گراؤنڈ میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ذاکر نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

دوسرے واقعے میں ترخہ بازی خیل میں فائرنگ سے نقیب الرحمان نامی شخص شدید زخمی ہوا۔ تیسرا اندوہناک واقعہ دبک مندرہ خیل کے قریب پیش آیا، جہاں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک مرد اور ایک خاتون کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : لکی مروت : سیکورٹی فورسز سے مقابلے میں پانچ دہشت گرد ہلاک

چوتھا واقعہ میلہ مندرہ خیل میں پیش آیا، جہاں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک سات سالہ بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں میں بے گناہ راہ گیر بھی شامل ہیں۔ تمام لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ پولیس نے تمام واقعات کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔