جمعرات، 26-مارچ،2026
جمعرات 1447/10/07هـ (26-03-2026م)

موٹرسائیکل سوار اور گاڑی چلانے والے ہوجائیں ہوشیار!! بڑا فیصلہ ہوگیا

26 مارچ, 2026 14:04

پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔ خاص طور پر ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال کو یقینی بنانے کے لیے پولیس نے کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔

رواں ماہ لاہور میں ہیلمٹ نہ پہننے پر 2 لاکھ 48 ہزار سے زائد چالان جاری کیے گئے۔ اس کے ساتھ 49 ہزار سے زیادہ موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی بھی کی گئی۔ کئی مقامات پر بار بار خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے گئے اور ہزاروں موٹر سائیکلیں بند بھی کی گئیں۔

سیٹ بیلٹ کے معاملے میں بھی ٹریفک پولیس متحرک نظر آئی۔ شہر میں 2 ہزار سے زائد افراد کو سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر چالان کیا گیا۔ حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ سیٹ بیلٹ کا استعمال نہ کرنا قانوناً جرم ہے اور اس پر جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

ہیڈ آف ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے کہا ہے کہ محفوظ سڑکیں حکومت کی ترجیح ہیں۔ ان کے مطابق ہیلمٹ کے استعمال کو سو فیصد یقینی بنانے کے لیے خصوصی مہم جاری ہے۔ اس وقت پنجاب میں 90 فیصد سے زائد شہری ہیلمٹ استعمال کر رہے ہیں، جو ایک مثبت پیش رفت ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔