بارشیں ہی بارشیں؛ مگر کب تک؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

Rain after rain; but for how long? Meteorological Department issues forecast
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے حوالے سے نئی پیشگوئی جاری کر دی ہے۔
محکمہ کے مطابق سندھ میں بارش برسانے والا سسٹم 29 مارچ تک مختلف علاقوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ اس کے نتیجے میں کراچی سمیت کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ شہر کے بعض علاقوں میں آج تیز بارش اور گرج چمک کے ساتھ تیز ہواؤں کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی ہے جن میں ناظم آباد، واٹر پمپس، نگی ٹاؤن، اسکیم 33، گلشن اقبال، ڈی ایچ اے، نارتھ ناظم آباد اور ایف بی ایریا شامل ہیں۔ بارش کے باعث شہر میں موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔
دوسری جانب لاہور میں بھی رات گئے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد اور ہواؤں کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی ہے۔ آئندہ دنوں میں تیز بارش کے امکانات کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









