افغان طالبان نے ٹی ٹی پی سربراہ کو کابل کے گرین زون میں محفوظ پناہ گاہ فراہم کر دی

ٹی ٹی پی کے سربراہ نور ولی محسود کابل کے انتہائی حساس سفارتی علاقے یعنی گرین زون میں افغان طالبان کی مکمل سرپرستی میں مقیم ہیں، جہاں انہیں انسانی ڈھال بنا کر محفوظ رکھا جا رہا ہے۔
معروف صحافی طلعت حسین نے معتبر سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان ایک طرف خلیج کی جنگ کے ایک اور مہلک مرحلے کو روکنے کے لیے اپنی کوششیں دوگنا کر چکا ہے، تو دوسری طرف افغانستان میں موجود دہشت گردوں کے اہداف پر بھی اس کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں انسانی حقوق کی پامالی انتہاء کو پہنچ گئی، عالمی اداروں کی تشویش
انہوں نے بتایا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ نور ولی محسود اس وقت کابل کے انتہائی محفوظ تصور کئے جانے والے علاقے گرین زون یا ڈپلومیٹک انکلیو میں ایک کثیر المنزلہ عمارت میں مقیم ہیں، جہاں انہیں افغان طالبان کی جانب سے بھرپور تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جس عمارت میں نور ولی محسود مقیم ہیں، وہاں دیگر عام رہائشیوں کی موجودگی کو ایک انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس اقدام کا مقصد محسود کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے تاکہ ٹی ٹی پی پر کسی بھی ممکنہ فوجی کارروائی یا فضائی حملے کی صورت میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کا سہارا لے کر عالمی ہمدردی حاصل کی جا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









